0 comments

DataBase Designing-An Introduction[Urdu]-Series 1

پروگرامنگ کیا ہے؟

DataBase Designing-An Introduction[Urdu]-Series 1
Databases has become easier now


ڈیٹابیس ڈیزائننگ میں خوش آمدید۔ اگر آپ کو ڈیٹا بیس کےبارے میں کچھ نہیں پتا تو پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں۔ اس ساری سیریز میں ہم ریلیشنل ڈیٹا بیسز کو زیادہ اہمیت دیں گے کیونکہ رئیل لائف میں ریلیشنل ڈیٹا بیسز کو زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ریلیشنل ڈیٹابیسز میں ہر چیز کو اکھٹا لکھنے کی بجائے الگ الگ ٹیبلز میں رکھاجاتا ہے۔مثال کے طور پر ایک سٹوڈنٹ ایک کلاس سے دوسری کلاس میں پروموٹ ہوتا ہے تو بجائے ایک ہی ٹیبل میں اس کا نیا ڈیٹا ڈالنے کے اُس کا ڈیٹا نئے ٹیبل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ مائی ایس کیو ایل اس کی ایک بہترین مثال ہے۔ ریلیشنل ڈیٹا بیسز کو استعمال کرنے کی بڑی وجہ اس کا طویل المدتی اور کثرت سے استعمال ہے۔
اس کے بعد آپ کے ذہن میں تجسس اُبھرے گا کہ ڈیٹا بیسز کہاں کہاں استعمال ہوتی ہیں۔ تو میں یہاں بتاتا چلوں کہ ڈیٹا بیسز نہ صرف انٹرنیٹ، سکولوں، یونیورسٹیوں، سرکاری اداروں  اور دوسرے کاروباروں میں استعمال ہوتی ہیں بلکہ اس کے علاوہ یہ کمپیوٹر پر چلنے والے زیادہ تر پروگرامز میں استعمال ہوتی ہیں۔ اگر آپ کوئی پروگرام استعمال کررہے ہیں تو  اُس پروگرام کے بیک گراؤنڈ میں ڈیٹا بیس استعمال ہو رہی ہوتی ہے۔یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ ہم کمپیوٹر پر جو بھی کام کرتےہیں اُس کا دارومدار ڈیٹا بیسز پر ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر آپ کہیں جاب کےلئے اپنی درخواست بھیجتے ہیں تو اتھارٹیز  ڈیٹابیس کی صلاحیتوں کی وجہ سے آپ کو فوقیت دیں گی۔اس کے علاوہ اگر آپ پارٹ ٹائم کل وقتی طور پر پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو ڈیٹابیسز پر کام کرنے سے آپ ایک اچھی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈیٹا بیس ڈیزائننگ ڈیٹابیسنگ کی بنیاد چیزوں میں سے ہے۔اس سیریز میں فی الحال ہم ڈیٹابیس ڈیزائننگ کو  زیر بحث لائیں گے مگر بعد میں ہم ڈیٹا بیس منیجمنٹ سسٹم کو زیرِ غور لائیں گے۔ لہذا یہ عمل باقی تمام ڈیٹا بیس ٹیکنیکز سے مختلف ہوگا۔اور یہ جنرل سا ہوگا۔ جنرل کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ یہ مختصر ہوگا بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ   یہ تمام بنیادی چیزوں پر مشتمل ہوگا۔
اگر آپ کے پاس کمپیوٹر نہیں بھی ہے تو یہ کورس آپ کے بہت کام آسکتا ہے۔اس سارے عمل میں ہم کوشش کریں کہ جتنا ممکن ہوسکے آپ اسے کمپیوٹر  کی بجائے کسی کاغذ یا دماغ میں کر سکتے ہیں۔عموماً ڈیٹا بیسز کے پہلے مراحل کمپیوٹر پر نہیں کیے جاتے۔پہلے آپ کو اس کا لاجیکل (logical)  ورک کرنا ہوگا۔ اس سارے عمل ڈیٹا بیس ڈیزائینرز پہلے اپنے پروجیکٹ کو اپنے دماغ میں ترتیب دیتے ہیں۔اور اپنی حکمت عملی کو  پیپرز پر  اتارتے ہیں۔ اس کام کےلئے پروگرامز بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں ۔مگر اُنکا تفصیلی ذکر تب کریں گے جب آپ ڈیٹا بیسز میں مہارت حاصل کر لیں گے۔یہ صورتحال تب بہت تشویشناک ہو جاتی ہے جب  آپ کوئی  ڈیٹابیس پروگرام استعمال کر رہے ہوں اور آپ کے پاس ڈیٹابیسز کا خاطر خواہ علم نہ ہو۔
ڈیٹا بیس ڈیزائننگ کا ایک یہ بھی فائدہ  ہے کہ بجائے مائی ایس کیوایل اور الگ الگ چیزیں سیکھنے کے، آپ ایک ہی چیز سیکھیں جو سب میں مفید ہو۔

0 comments

What is Programming In Urdu

پروگرامنگ کیا ہے؟

اسلام وعلیکم دوستو۔ پروگرامنگ کے ایک  اور آرٹیکل میں خوش آمدید۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب لوگوں کو پتا ہوگا کہ پروگرامنگ کیا ہے، نہیں  پتا ہوتا تو آپ اس کے بارے میں کھوجتے ہی نہیں۔ چلیں اگر نہیں بھی پتا تو آج کے آرٹیکل میں آپ کو سب پتا چل جائے گا۔
لازمی بات ہے کہ آپ  کسی کمپیوٹر یا کسی موبائل فون سے اس سب کو پڑھ رہے ہوں گے۔اور یقیناً آپ اس چیز کو استعمال بھی کرتے ہوں گے۔چونکہ آپ نے پروگرامنگ کرنی ہے تو کمپیوٹر تو آپ کے پاس ہوگا ہی۔ اگر نہیں ہے تو یہ خرچ تو آپ کو کرنا  ہی پڑیگا۔نہیں تو بغیر پریکٹیکل کے  پروگرامنگ کرنا محال ہو جائیگا۔
کمپیوٹرز اور موبائل فونز  آجکل ہماری زندگی میں داخل ہوچکے ہیں۔اب ہم خط کی بجائے   کالز یا ای میلز کا سہارا لیتے ہیں۔یہ نہ صرف وقت بچاتے ہیں بلکہ پیسہ بھی۔جب میں نے کمپیوٹر لیا تھا تو مجھے پتا بھی نہیں تھا کہ کرنا کیا ہے، جیسے ہی آن کرتا تھا تو  آئی بی ایم کا لوگو آتا تھا اور اس کے بعد ایک کالی سکرین آجاتی تھی جو کہ کہہ رہی ہوتی تھی کہ میرے کمپیوٹر میں آپریٹنگ سسٹم ہی نہیں ہے۔اس کے بعد میں چند بٹن پریس کرتا تھا تو چند بیپ کی آوازیں آتی تھیں اور کمپیوٹر کی سکرین پر کوئی فرق نہیں پڑتا تھا۔
پھر کمپیوٹر میں جب تک میں نے  آپریٹنگ سسٹم انسٹال نہیں کیا تب تک کمپیوٹر کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔کیونکہ پہلے کمپیوٹر کو کوئی چیز بتانے والی تھی ہی نہیں کہ میں نے کام کیا کرنا یا کروانا ہے۔پھر ایک پروگرام نے میرا یہ مسئلہ حل کر دیا تھا۔بالکل اسی طرح ہم اگر کوئی آڈیو ، ویڈیو یا  پرنٹنگ ڈیوائس کسی کمپیوٹر کے ساتھ اٹیچ کردیں تو وہ خود کام نہیں کریں گی بلکہ  اُن پر کام کرنے کےلئے کسی پروگرام کی ضرورت پڑتی ہے۔حقیقتاً ایک پروگرام کسی ہارڈوئیر کو بتاتا ہے کہ اس ہارڈوئیر نے بالکل کس طرح کام کرنا ہے۔اگر آپ کسی پروگرام کے بغیر اس ہارڈوئیر پر کام کر الیں گے تو یہ یقیناً آپ کی بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ ڈاس کمانڈز اور ٹویکز بھی  پروگرامنگ کی اقسام ہیں۔ اگر آپ اس کارنامے کے ذریعے پروگرامنگ کے وجود کو ٹھکرانا چاہتے ہیں تو    یہ خوش فہمی سے کچھ زیادہ نہیں ہے۔خیر آپ لوگ میرے اگلے آرٹیکل تک کوشش کریں، تب تک اجازت چاہتا ہوں۔ اللہ حافظ
نوٹ: یہ آرٹیکل گاہے بگاہے اپ ڈیٹ ہوتا رہے گا۔