اسلام و علیکم
کیسے ہو دوستو۔ آ ج سے میں اس بلاگ بیسڈ ویب سائٹ پر پروگرامنگ سکھانے لگا ہوں۔ پروگرامنگ سیکھنا
اور سکھانا ایک فن ہے۔ ایسے بہت کم لوگ ہیں جو پہلی ہی مرتبہ اپنی بات اگلے بندے
کے دماغ میں ڈال سکیں۔ پروگرامنگ بہت آسان کام ہے مگر شومئی قسمت کے ہمیں ایسے ایکسپرٹ یا
انسٹرکٹر نہ مل سکے جو صحیح طریقے سےپڑھا سکیں۔قصْور ان کا بھی نہیں ہے۔کچھ
قصور ہمارا اکیڈمک سلیبس بنانے والوں اور سیکھنے والوں کا بھی ہے۔ سلیبس میکر
بیچارے کتاب سلیبس میں ڈال تو دیتے ہیں مگر یہ سوچتے نہیں کہ اگلے کو پروگرامنگ کی
بیسک بھی آتی ہیں کہ نہیں ۔ اور کیا یہ سلیبس کور بھی کیا جائے گا کہ نہیں۔اور
سیکھنے والوں کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایک دن میں سیکھ یا رٹ جائیں چاہے ان کا
بیسکس سے پالا ہی نہ پڑے۔تمام لینگوینجز ایک جیسی ہوتی ہیں مگر ان کی جب تک بیسک
سمجھ نہیں آئے گی۔ آپ کچھ بھی نہیں کر سکیں گے۔اگر پروگرامنگ کے اصول اور بیسک
سمجھ آ گئی تو آپ کے لیے کوئی لینگوئیج مشکل
نہیں۔
خیر ہم پروگرامنگ
پر بحث تو وقتاً فوقتاً کرتے رہیں گے۔ مگر بحث کو طول دینے سے پہلے میں آپ کو
بتانا چاہوں گا کہ یہ پروگرام بالکل فری ہے ۔ اور دوسری بات یہ کہ ہم آغاز ایچ ٹی
ایم ایل سے کریں گے اور اس کے بعد جاوا سکرپٹ، پی ایچ پی، سی پلس پلس اور ویژیول
بیسک کے بعد ہم بہت ساری ہائی لیول
لینگوینجز کریں گے۔ انشاء اللہ اگلے آرٹیکلز میں بتاؤں گا کہ لو لیول، اسمبلی اور
ہائی لیول لینگوینجز کو نسی ہوتی ہیں۔ ان آرٹیکلز کا آغاز تو میں کروں گا مگر جیسے
جیسے اور لو گ ہماری ٹیم میں شامل ہوں گے، ہم کوشش کریں گے کہ ان کا علم بھی آپ سے
شئیر کیا جائے۔کوشش رہے گی کہ سٹوڈنٹس بھی ہمیں پراجیکٹس بھیجیں اور ہم ان کی اصلاح
کے ساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اپنے قارئین کے تمام سوالوں کے جواب دیں کیوں کہ جو
زیادہ پوچھتا ہے وہ زیادہ سیکھتا ہے۔
ایک حقیقت یہ ہے کہ میں خود ایک اناڑی ہوں۔میں خود چاہتا
ہوں کہ سیکھتے سیکھتے سکھاؤں۔ اس سب میں میرا فائدہ تو ہو گا ہی ہوگا مگرآپ
لوگوں کا بھی ہوگا ۔کیوں کہ ایک اناڑی سے جتنا جلدی سمجھ آتا ہے اُتنا ایک
پروفیشنل سے بھی سیکھنا ممکن نہیں۔ کیوں کہ ایک اناڑی کی ایک اپروچ بہت ہی
عامیانہ ہوتی ہے اور وہ جلد بور نہیں ہوتا۔
اس کورس کا آغاز تو
میں خود کر رہا ہوں مگر امید ہے کہ کچھ اور لوگ بھی آئیں گےاور یہ قافلہ کارواں کی
شکل اختیار کرلے گا۔ ہماری ترتیب تو آپ لوگوں کے کمنٹس اور دشواریوں کے حساب سے ہوگی ۔ ہم کوشش کریں گے کہ ہم تب تک
اگلے ٹاپک پر جمپ نہ کریں جب تک آپ لوگ صحیح
طریقے سے پچھلے ٹاپک کو ذہن نشین
نہ کر لیں گے۔ رہی بات ٹاپک کی ترتیب کی تو وہ وقت کے ساتھ ساتھ ہی متعین کی جائے
گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم لوگ انڈیکس بھی اپ
ڈیت کرتے رہیں گے۔ چونکہ یہ کورس بہت آسان اور بھرپور ہوگا کہ ہم بس ایک بار ہی اس کو اپلوڈ
کریں گے۔ اُس کے بعد ہم اپ ڈیٹ کریں گے مگر ہم اس کو نئےسرے سے شروع نہیں کریں گے۔
آج راولپنڈی تک جانا ہے۔ اس لیے اس آرٹیکل کو یہیں ختم کرتا
ہوں۔ انشاء اللہ اگلی بار ہم باقاعدہ سیکھنے سکھانے کا کام کریں گے۔
0 comments:
Post a Comment