Evolution and the Real life examples of the Programming in Urdu



پروگرامنگ کا  ارتقاء اور روزمرہ زندگی میں استعمال

پروگرامنگ کے دوسرے آرٹیکل میں خوش آمدید۔  دوستو پہلی کلاس کو پسند کرنے کا بہت شکریہ، اُمید ہے آپ  نے کچھ سیکھا ہوگا۔ وعدے کے مطابق اس آرٹیکل میں ہم نے  پروگرامنگ کی بیسکس کو ڈسکس کرنا ہے۔  اس سے پہلے  ہمیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ پروگرامنگ کیا ہے؟   اگر ہمیں یہ معلوم نہیں ہوگا کہ پروگرامنگ کیا بلا ہے تو  یہ سب سیکھنا عبث ہے۔

پروگرامنگ کیا ہے؟


پروگرامنگ کسی بھی کام کو ترتیب اور خاص طریقہ کار سے کرنے کو کہتے ہیں۔ انسان خود پروگرامڈ ہے۔ انسان کا ہر سسٹم خودکار ہے۔ جیسے آپ خوراک اپنے جسم میں داخل  کرتے ہیں اور وہ مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے انسان کے جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے۔ اس سارے عمل میں خوراک کو  بہت سے مراحل سے گزرنا ہوتا ہے اور یہ سارے مراحل ایک ترتیب میں ہوتے ہیں۔ صرف یہاں ہی نہیں ہر جسمانی فعل میں پروگرامنگ ہے۔ پروگرامنگ  اِن پٹ، پراسیس اور آؤٹ پٹ پر مشتمل ہوتی ہے۔کمپیوٹر  بھی اسی اصول پر کام کرتا ہے۔ خیر اس کو بعد میں زیرِ بحث لائیں گے۔
پروگرامنگ کا  مرکزی  مقصد  کسی بھی کام کو جلد اور آسان طریقے سے سر اِنجام دینا ہے۔اور اس کا  سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو  ہر چیز سیکھنا نہیں پڑتی۔ چلیں یہ بات کلئیر کر دیتا ہوں۔
پہلے زمانے میں چونکہ وائرسز نہیں ہوا کرتے تھے مگر جیسے جیسے  ٹیکنالوجی نے وُسعت اختیا ر کی ہے، وائر سز کے ایشو نے بھی سر اُٹھایا ہے۔ شروع شروع میں پروگرامرز   ایم ایس ڈاس یا کمانڈ پرامٹ کے ذریعے کمپیوٹرز کو وائرسز سے پاک کرتے  تھے مگر یہ عمل خاصا وقت لے لیتا تھا ۔ چونکہ وائرسز اتنی  زیادہ تعداد میں نہیں ہوا کرتے انہیں اس عمل میں کوئی کوفت نہیں ہوا  کرتی تھی۔  عام یوزرز میں یہ  وائرس کلینر  Batch  فائلز کی صورت میں ڈسٹریبیوٹ کر دیتے تھے۔ وائرس پھیلتے گئے، یہ فائلز تعداد میں بڑھتی گئیں۔ یوزرز سب فائلز کو اوپن کرتے گئے اور وائرس کا صفایا کردیتے تھے مگر جب وائرسز کی تعداد حد سے زیادہ بڑھ گئی تو اینٹی وائرسز  بنائے گئے جو کہ خودکار ہوتے تھے اور ریگولر یوزرز کو وائرس کو ختم کرنے کے لیے کوڈنگ کی بھی ضرورت نہیں پڑتی تھی۔ یہ سارا پراسیس ایک تصویر میں ڈیفائن(وضاحت) کرتا ہوں۔ چونکہ مجھے گرافکس کا اتنا خاص علم نہیں ہے ، لہذا تحمل سے کام لیجیے گا۔

Evolution and the Real life examples of the Programming in Urdu
Evolution and the Real life examples of the Programming in Urdu


پروگرامنگ کا آغاز یا ارتقاء

دوستو ! چونکہ یہ ٹاپک خاصا طویل ہے، اس ایک بات کو لے کر بیس سے تیس آرٹیکلز تو لکھے جا سکتے ہیں مگر میں نہیں چاہتا کہ آپ کا  سیکھنے سکھانے کا عمل متاثر ہو جائے لہذا اس  پر کبھی پھر تفصیل میں روشنی ڈال دوں گا ۔ آج بس اتنا تھوڑا ہی سہی۔
پروگرامنگ کا آغاز تو اُسی وقت ہی ہو گیا تھا جب اللہ تعالٰی نے یہ کائنات بنائی۔ یہاں تک کہ نظامِ شمسی سے لیکر ہر ہر چیز پروگرامڈ ہے۔ دن اور رات پروگرامڈ ہیں اور تمام چیزیں لاء آف کنورزیشن کو فالو کرتی ہیں۔سورس کوڈ تک صرف اللہ تعالیٰ کو ہی رسائی ہے جبکہ ہم لوگ آبجیکٹ کوڈز کے مزے اُٹھا رہے ہیں۔
ہماری بہت ساری مصروفیات میں بھی پروگرامنگ ہوتی ہے۔ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ہم  سب سے آخر والی سٹیٹمنٹ کو ایکسیکیوٹ کرائیں اور پہلی والی کو چھوڑ دیں اور ہمارا کام بھی ہو جائے۔ یہ بات ایسے ہی ہے کہ ہم نے مارکیٹ سے کوئی چیز خرید کر لانی ہے اور ہم  مارکیٹ جائے بغیر اُس چیز کو حاصل کر سکیں۔جب تک ہم مارکیٹ نہیں جائیں گے ہم   تب تک اپنے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔
مختصرا ً  پروگرامنگ دو چیزوں پر مشتمل ہوتی ہے سینٹکس اور سیکئوئینس ، اگر  یہ دونو ں چیزیں زندگی کی کسی بھی چیز میں بھی پائی جاتی ہو تو وہ چیز پروگرامنگ کہلاتی ہے۔ یہاں ہی سے آپ لوگوں کی آسائنمنٹ شروع ہوجاتی ہے۔آپ نے اپنے روزمرہ کی زندگی میں پروگرامنگ ڈھونڈنی ہے اور کمنٹس میں شئیر کرنا ہے۔ اگلی کلاس میں ملاقات ہوگی۔ تب تک اللہ حافظ

0 comments: